بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے شوہر سے شکوہ کیا ہے۔
امیتابھ بچن کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ جیا بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن بھی شو کون بنے گا کروڑ پتی میں شریک ہوئے۔
ٹی وی چینل کی جانب سے سوشل اکاؤنٹ پر پروگرام کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں جیا بچن کو شوہر سے شکوہ کرتے دکھایا گیا۔
دورانِ شو جیا بچن اپنے شوہر سے شکوے بھرے انداز میں کہتی ہیں کہ انہوں نے کبھی دیکھا تو نہیں ہے لیکن سنا ہے کہ جب آپ کسی کے کام یا رویے سے متاثر ہوتے ہیں تو انہیں اپنے ہاتھ سے خط لکھ کر یا پھول بھیجتے ہیں، ویسے آج تک مجھے کبھی نہیں بھیجی۔
جیا بچن نے اس دوران امیتابھ کو دیکھ کر سوال کیا کہ بھیجی ہے؟
ایک تبصرہ شائع کریں