ممبئی: بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی امریکی اداکار براڈ پٹ کے بارے میں ایک بیان پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔
بھارتی اداکارہ کے ایک حالیہ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتیحی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ براڈ پٹ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مجھے میسجز کرتے ہیں۔
اداکارہ کے اس جواب نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جب امریکی اداکار انسٹاگرام استعمال ہی نہیں کرتے تو وہ اداکارہ کو میسجز کیسے کرتے ہیں۔
صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد نورا فتحی کے نمائندے نے میڈیا کو اس معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تبصرہ طنزیہ انداز میں کیا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں