پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ انتقال کرگئیں

 

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو افسوس ناک خبر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے انتقال کی خبر کے ساتھ ایک طویل نوٹ لکھا اور بتایا کہ ان کی والدہ سکون کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوئی ہیں۔

گلوکارہ نے لوگوں سے درخواست کی اس تکلیف دہ موقع پر ان کی فیملی پرائیویسی کا احترام رکھا جائے۔

انتقال کی خبر پوسٹ ہوتے ہیں سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کیلئے دعائیں دی ہیں۔

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی