غزہ پر بمباری میں 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوگئے، حماس

 

50 Zionist hostages were killed in the bombing of Gaza, Hamas

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کو ٹیلی گرام چینل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق وہ القسام کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا تاہم غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہداء کی تعداد  7,000 سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

ابو عبیدہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ القسام بریگیڈز نے 200 اسرائیلی قیدی رکھ ہوئے ہیں جنہیں سات اکتوبر کے حملے میں اسرائیل سے یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔

حماس کی جانب سے قطری اور مصر کی ثالثی کے بعد دو اسرائیلی خواتین جبکہ امریکی ماں بیٹی کو گزشتہ چند دنوں میں رہا کیا جاچکا ہے۔

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی