بند پاکستان اسٹیل سے کروڑوں کا قیمتی سامان چوری

gwadar city news



 پاکستان اسٹیل ملز بند ہونے کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی مالیت کا قیمتی سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔سینیٹر خالدہ عطیب کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار موجود نہیں تھے۔اجلاس کے دوران اسٹیل ملز کے حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز سے 2 سال میں 1 کروڑ 28 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہوا ہے۔

اسٹیل ملز کے حکام کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں 47 لاکھ روپے کی مالیت کا کاپر چوری ہوا، 3 ٹن کاپر چوری ہونے پر1 افسر اور 2 ملازمین قصور وار قرار پائے گئے، ملوث افسران کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے جس پر ارکانِ کمیٹی نے پوچھا کہ چوری میں سیکیورٹی کو قصور وار کیوں نہیں قرار دیا گیا؟ اسٹیل ملز میں سیکیورٹی پر کتنے اہلکار تعینات ہیں؟حکام نے بتایا کہ اسٹیل ملز میں 500 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں، اسٹیل ملز میں رینجرز کی موجودگی کے دوران چوری کی وارداتیں ہوئی۔ارکانِ کمیٹی نے کہا کہ چار پانچ سال تک پاکستان اسٹیل ملز کو لاوارث چھوڑا گیا۔اسٹیل ملز کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کی نسبت اس سال چوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، بند اسٹیل ملز سالانہ 1 ارب روپے کی گیس استعمال کرتی ہے، اسٹیل ملز ملازمین کے تنخواہوں کی مد میں 2.5 ارب روپے اخرجات ہیں، یوٹیلیٹی بلوں کی مد میں 5 ارب روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی