صارفین پر پیٹرولیم لیوی کا ریکارڈ بوجھ

 

gwadar city news

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 368 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں لیوی کی مد میں 222 ارب روپے وصول کیے، گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر لیوی کی مد میں 47 ارب 48 کروڑ روپے وصول کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر ہے، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جا رہی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 55 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے۔

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی