ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تابش علی بلوچ کی زیر صدارت ضلع کونسل کے رہائشی کوارٹرز اور دکانوں کے نادہندگان کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد

 


 ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تابش علی بلوچ کی زیر صدارت ضلع کونسل کے رہائشی کوارٹرز اور دکانوں کے نادہندگان کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یہ کوارٹرز اور دکانیں ڈسٹرکٹ کونسل نے کرائے پر دی ہیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف افیسر، میونسپل کمیٹی کے چیف افیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر، اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع کونسل کے رہائشی کوارٹرز اور دکانوں کے کرایہ داروں کے واجبات کے مسئلے کا جائزہ لینا تھا، جو کافی عرصے سے کرایہ ادا نہیں کر رہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے واضح کیا کہ نادہندگان کو آخری نوٹس جاری کیا جائے گا۔ اگر کرایہ دار رینٹ کی ادائیگی کرتے ہیں تو معاملہ حل ہو جائے گا، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں کوارٹرز اور دکانوں سے بے دخل کر دیا جائے گا

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی