ورلڈ اسپیس 2024 کے حوالے سے گْوادر گرائمر اسکول گوادر میں سائنس پراجیکٹ اور پینٹنگ کے مقابلے

گْوادر (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ اسپیس 2024 کے حوالے سے گْوادر گرائمر اسکول گوادر میں سائنس پراجیکٹ اور پینٹنگ کے مقابلوں میں تیار کئے گئے کام کی نمائش مختلف اسکولز کے طلبہ کے اصرار پر جمعہ کو بھی جاری رہی۔ جس میں یونیورسٹی آف گوادر کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور بلوچ، رحمت اللہ بلوچ، معروف ماہر تعلیم اور اسکول کے سربراہ جناب خدابخش ہاشم، نیشنل پارٹی کے رہنما فیض نگوری اور ناگمان بلوچ، نیوٹاون گرائمر اسکول کے پرنسپل عبدالکریم بلوچ، جی ڈی اے اسکول کے لکچرر الہی بخش بلوچ، شاہ میر دیدگ، دی اویسس اسکول کے یاسر آسکانی سمیت بچوں کے والدین اور مذکورہ اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر منظور بلوچ ، لکچرر الہی بخش، واجہ خدابخش ہاشم اور عبدالکریم بلوچ نے بچوں سے ان کے پراجکٹس کے بارے میں سوالات پوچھے اور ان کو معلومات اور رہنمائی بھی فراہم کی۔ مہمانوں نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے اور اسپیس ویک کے شاندار اور مسلسل انعقاد اور بچوں کو سائنسی علوم اور عملی کام کی جانب راغب کرانے کے لیے اسکول ٹیچرز، انتظامیہ اور آر سی ڈی کونسل گْوادر کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ورلڈ اسپیس ویک 2024 کے سائنس پراجکٹ اور ماڈل کے مقابلے میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسز کے طلبہ و طالبات نے پّرجوش شرکت کی اور مجموعی طورپر 79 پراجیکٹ یا ماڈل تیار کئے۔ اس سال اسپیس ویک میں والدین نے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف پروگرامز اور ایونٹس کے اپنے بچوں کی خوب تیاری، رہنمائی اور معاونت کی۔ https://gwadarcitynewstv.com/12/10/2024/2310?feed_id=38&_unique_id=67097ba99564c

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی