شاھین کرکٹ کلب دشت ھور کے زیراھتمام پہلا آل مکران شیر مکران مرحوم میر محمدعلی رند ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنمنٹ



گوادر (بیورورپورٹ ) شاھین کرکٹ کلب دشت ھور کے زیراھتمام پہلا آل مکران شیر مکران مرحوم میر محمدعلی رند ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کے سلسلے میں کریم دشتی کرکٹ کلب دشت کنچتی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے درمیان کھیلا گیا ۔ کریم دشتی کرکٹ کلب دشت کنچتی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے جی پی اے کرکٹ کلب گوادر کو کھیلنے کی دعوت دی ۔

گوادر پورٹ اتھارٹی نے پہلے کھیلتے ھوۓ مقررہ 14 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز اسکور کرلیۓ ۔ جی پی اے کرکٹ کلب گوادر کی جانب سے خلیل کے ڈی اور عمران خان نے سب سے زیادہ 24 / 24 رنز اسکور کرلیۓ جبکہ کریم دشتی کرکٹ کلب کی جانب سے حیات دشتی نے تین وکٹیں حاصل کرلیۓ ۔ 103 رنز کے تعاقب میں کریم دشتی کرکٹ کلب دشت کنچتی کی پوری ٹیم 12,2 اوورز میں 82 رنز بناکر آل آؤٹ ھوگیا ۔ اس طرح یہ میچ گوادر پورٹ اتھارٹی کرکٹ کلب گوادر سے 20 رنوں سے جیت لیا ۔

کریم دشتی کرکٹ کلب کی جانب سے نوید نے سب سے زیادہ 36 رنز اسکور کرلیۓ ہیں - جی پی اے کرکٹ کلب کی جانب سے خان جام اور وسیم نے بالترتیب 3 / 3 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔


Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی