گوادر (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے گزشتہ روز جی ڈی اے پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔ اسکول کے پرنسپل راجہ امتیاز حسین نے ڈائریکٹر جنرل کو اسکول کے مختلف امور اور سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل نے طلبہ کے درمیان منعقد ہونے والے سائنس اور آرٹس مقابلے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔ اس مقابلے میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اساتذہ نے طلبہ کو ماڈلز کی تیاری میں رہنمائی فراہم کی تاکہ انہیں معزز مہمانوں کے سامنے اپنے بھرپور صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع حاصل فراہم ہوسکے۔
طلبہ نے اپنے منصوبوں کی نہایت عمدہ وضاحت پیش کی، جن میں سے اکثر پروجیکٹس موجودہ دور کے جدید تقاضوں خاص کر سائنسی علوم پر مشتمل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے حوصلے بڑھائے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔
مہمانِ خصوصی اور پرنسپل نے اظہار خیال کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کے ٹیم ورک کی تعریف کی اور ڈائریکٹر جنرل نے اسکول کی مستقبل کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اسکول سے متعلق کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائیگا۔
https://gwadarcitynewstv.com/13/10/2024/2313?feed_id=40&_unique_id=670b78f47ec15
ڈی جی جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نےجی ڈی پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا
Gwadar City News
0
Tags
احوال گوادر
ایک تبصرہ شائع کریں