گوادر ( اسٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول زیارت مچھی میں ایک شاندار اور پُر وقار سالانہ ادبی و ثقافتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد بچوں کی ادبی، ثقافتی اور سماجی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں علاقے کی نامور شخصیات، سیاسی و سماجی نمائندے، والدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کے ڈی نور اور رضیہ ساجد نے احسن طریقے سے نبھائے۔ پروگرام میں بچوں نے نعت خوانی، تقریری مقابلے، گانے، ڈرامے اور ٹیبلو جیسے مختلف ثقافتی اور ادبی مظاہرے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا اور بچوں کی صلاحیتوں کو بھرپور سراہا۔
تقریب میں معزز مہمانوں میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اے ڈی ای او سر وہاب مجید، ڈیٹی ڈی او ای سر حسن، ای ایس پی منیجر عادل نودزئی، حق دو تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری حفیظ کیازئی، پی اے مولانا ہدایت الرحمان وسیم، جیند رحیم، ملا شے مرید، اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈگارو یار محمد، شریف مختار، سر شکراللہ، ٹیچر چھب ریکانی سر اللہ بخش، فقیر محمد، ڈاکٹر نصیر اور سابقہ چیئرمین نور محمد جیسے افراد شامل تھے۔تقریب کے آخر میں ایجوکیشن افسران اور دیگر معزز مہمانوں نے بچوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں داد دی اور انعامات سے نوازا۔ مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔تقریب کے دوران تمام حاضرین نے اسکول کے اس ادبی و ثقافتی پروگرام کو علاقے کی ثقافت اور تعلیمی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا اور مستقبل میں ایسے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔
https://gwadarcitynewstv.com/23/10/2024/2356?feed_id=50&_unique_id=6719455919728
گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول زیارت مچھی گوادر میں سالانہ ادبی و ثقافتی مقابلے کا انعقاد
Gwadar City News
0
Tags
احوال گوادر
ایک تبصرہ شائع کریں