گوادر (اسٹاف رپورٹر )گوادر میں جیڈا (گوادر انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے منیجنگ ڈائریکٹر، جناب فرید احمد ایم حسنی اور گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر جیہند ھوت بلوچ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گوادر کی صنعت و تجارت کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر جیہند ہوت بلوچ نے منیجنگ ڈائریکٹر فرید احمد ایم حسنی کو یقین دلایا کہ چیمبر آف کامرس گوادر میں صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کی صنعتی اور تجارتی ترقی پاکستان کی معیشت کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سرمایہ کار گوادر میں سرمایہ کاری کریں تاکہ علاقے کی ترقی ممکن ہو سکے۔
منیجنگ ڈائریکٹر فرید احمد ایم حسنی نے چیمبر آف کامرس کے تعاون کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تین صنعتی پلانٹس پر کام جاری ہے اور مزید سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے سے نہ صرف گوادر کی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ ملکی سطح پر بھی اقتصادی استحکام حاصل ہوگا۔
https://gwadarcitynewstv.com/24/10/2024/2360?feed_id=51&_unique_id=67194b5222f64
گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر جیہند ھوت کا گوادر انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر فرید احمد ایم حسنی سے ملاقات
Gwadar City News
0
Tags
احوال گوادر
ایک تبصرہ شائع کریں