آرٹسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے جیوز گوادر نے جیوز آرٹ گیلری کو بلوچ بزرگ آرٹسٹ شگراللہ بلوچ کے نام سے منسوب کیا

گوادر (گوادر سٹی نیوز)آج آرٹسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے جیوز گوادر نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا کے پیج میں اپنے ادارے کے جیوز آرٹ گیلری کو بلوچ بزرگ آرٹسٹ شگراللہ بلوچ کے نام سے منسوب کیا۔متزکرہ پوسٹ میں کہا گیا کہ اپنے آرٹسٹ کو یاد کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنے ادارے میں موجود کسی شعبہ کے ادارتی جہت کو اس کے نام سے معنون کیا جائے تاکہ ہمیشہ وہ آپ کی معمولات میں شامل رہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ شگراللہ بلوچ کی یہ خواہش تھی کہ وہ ایک آرٹ گیلری بنائیں گے البتہ آرٹ گیلری تو بنا نہیں پائے لیکن فن کی ترویج کے لیے نامساعد حالات میں بھی جُٹے رہے جب تک زندہ تھے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ جیوز کے تحت آرٹ کے فروغ اور آرٹسٹ کے کام کو پھیلانے کے حوالے ایک دہائی سے زیادہ ہوئے کام کررہے ہیں۔جس کے اشاریے سولو ایگزبیشن،گروپ ایگزیبشن،ورکشاپ اور آرٹسٹ کی معاونت کرنا شامل ہے https://gwadarcitynewstv.com/25/10/2024/2364?feed_id=52&_unique_id=671be377278ff

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی