پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر

گوادر (گوادر سٹی نیوز ڈیسک) ولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا پولیو سے معصوم بچے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے معزور اور اپائچ ہوتے ہیں ڈسٹرکٹ گوادر میں پولیو مہم کل یعنی 28 اکتوبر سے 1 نومبر 2024 تک جاری رئیگی جسمیں پیدائش سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو کیسز اس وقت بلوچستان میں رپورٹ ہوئی ہیں اور پولیو جیسے خطرناک بیماری کی سدباب کے لیے بار بار پولیو مہم کے زریعے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جاتے ہیں تاکہ بچے زندگی بھر کی معزوری اور محتاجی سے محفوظ رہیں معاشرے میں چند ایسے لوگ ہیں جن کے زہینوں میں پولیو مہم کے حوالے غلط اور بےبنیاد خدشات و تحفظات ڈالیں گئے ہیں اس حوالے سے شعور و آگائی پھیلانے میں میڈیا اور صحافیوں کا کردار انتہائی اہم ہیں گوادر کے صحافی برادری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی قلم کے زریعے لوگوں کو شعور دیکر اپنی قومی فرائض پوری کریں اور جو والدین اپنے بچوں کو ویکسین نہیں کرتے دراصل وہ معصوم بچوں کی زندگی اور مستقبل سے کھیل رہے ہوتے ہیں اور یہاں میں ایک بات واضح کرنا چلوں کہ اسی سال جون ٫جولائی٫ اگست اور ستمبر میں لیے گئے گوادر کی environmental samples میں پولیو وائرس مثبت پایا گیا ہے جس کی لینک لیاری کراچی سے ہے جو کہ گوادر کے عوام کے لیے اچھی خبر نہیں ہے اور اس سے قطرے نہ پلانے والے بچوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے ۔ اس سلسلے میں گزارش ہے کہ ضلع گوادر میں 28 اکتوبر سے 1 نومبر تک پولیو مہم کے زریعے ہزاروں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جائیں گے اور تمام والدین (خاص طور پر انکاری) سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، اس کے علاؤہ علماء کرام سیاسی و قبائلی معززین و معتبرین اساتذہ کرام تعلیمی اداروں کے سربراہاں صحافی و سوشل ایکٹوسٹس پولیو مہم کی کامیابی میں کردار ادا کرکے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں https://gwadarcitynewstv.com/27/10/2024/2368?feed_id=53&_unique_id=671e85819f4eb

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی