ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا نلینٹ کے علاقوں کا دورہ

گوادر (اسٹاف رپورٹر )ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا نلینٹ کے علاقوں کا دورہ، گرلز اینڈ بوائز اسکولز، ہسپتال، گراؤنڈ کا وزٹ .ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج نلینٹ کا تفصیلی کا دورہ کیا اور مختلف اسکولز جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز اسکول بھی شامل ہیں. مولانا بلوچ نے اسکولز میں بچے بچیوں سے ملاقات کے علاوہ اسکول اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل و خدشات سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں مولانا بلوچ نے نلینٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹر و سہولیات کا جائزہ لیا. ہسپتال کو دواؤں کی فراہمی کے لئے موقع پر ہی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے دوائیں مہیا کرنے کی تاکید کی.اس کے علاوہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے نلینٹ گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا جہاں زیر تعمیر باؤنڈری وال کی ناقص تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا اور ٹھیکیدار سے باز پرس کرنے کی یقین دہانی کرائی.علاقہ مکین نے نلینٹ کے دو روڑ جن کا کام بند ہے ان کے کام کو دوبارہ آغاز کرنے کی درخواست کی جس پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ان روڈز کے کام کو جلد زروع کرانے کی یقین دہانی کرائی .اس موقع پر جاوید قادر عیسی حسین نزیر جام بھی ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ہمراہ تھے. https://gwadarcitynewstv.com/11/10/2024/2306?feed_id=37&_unique_id=670904b020edd

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی