گوادر ( اسٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ کیا، جس کے دوران جی پی اے کے سوشل سیکٹر ٹیم کے سربراہ عبدالمالک واڈو نے انہیں گوادر پورٹ اور سی بی سی کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کرایا۔ بریفنگ میں طالبات کو گوادر پورٹ کی اہمیت، اس کے ترقیاتی منصوبوں، اور مقامی معیشت پر پڑنے والے مثبت اثرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر طالبات نے گوادر پورٹ اور سی بی سی کے مختلف شعبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا اور مختلف سوالات کے ذریعے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔ اس دورے کے دوران طالبات کی دلچسپی اور جوش و خروش قابل دید تھا، جنہوں نے ملک کے اہم تجارتی منصوبے کو عملی طور پر دیکھ کر اپنی معلومات کو مزید وسیع کیا۔ اس مطالعاتی دورے نے طالبات کو اپنے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں
https://gwadarcitynewstv.com/31/10/2024/2378?feed_id=56&_unique_id=672350fac486e
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ
Gwadar City News
0
Tags
احوال گوادر
ایک تبصرہ شائع کریں