ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کا پاک عمان ہسپتال پسنی کا دورہ

گوادر (اسٹاف رپورٹر ) ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے پاک عمان ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ان کو ہسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ و ایڈمن آفیسر علی حسن نے خوش آمدید کیا۔ مولانا ہدایت الرحمن کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں پاک عمان ہسپتال کو ایم ایس ڈی سے کم از کم ایک سال کے لیے ڈرپ، سرینج، ڈرپ سٹ اور کینولا کے دو ٹرک مہیا کردئیے گئے۔ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے مائیگیر سیکرٹری عزیز اسماعیل کے ہمراہ پاک عمان ہسپتال کے میڈیسن ویئر ہاؤس کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے ایم ایس ڈی سے سپلائی کردہ ڈرپ، سرینج، ڈرپ سٹ اور کینولا کے ایکسپائری تاریخ کو چیک کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیسن کو ہپستال کے آر ایم او ڈاکٹر عبدالحمید اور ایڈمن آفیسر علی حسن کے حوالے کیا۔اطلاعات کے مطابق پاک عمان ہسپتال میں صرف چند دنوں کے لیے ڈرپ، سرینج، ڈرپ سٹ اور کینولا رہ گئے تھے لیکن مولانا ہدایت الرحمٰن کی انتھک کوششوں نے بروقت سپلائی کو ممکن بنایا ہے، جس سے اہم ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہوئی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں بھی وہ اپنی کوششیں ہسپتال کے لیے جاری رکھیں گے۔ تاکہ پسنی کے عوام کو بروقت صحت کے بہتر سہولیات فراہم کئی جائیں۔ https://gwadarcitynewstv.com/04/10/2024/2233?feed_id=11&_unique_id=66ffa8bee4b6b

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی