گوادر ( بیورو رپورٹ ) فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیۓ مختلف پرائیوٹ اسکولوں کے طالبوں کی جانب سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔
مارچ کا آغاز دارالعلوم پبلک سیکنڈری اسکول سے ھوا جو سید ظہور شاہ ھاشمی ایونیو سے ھوتا ھوا پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ھوا ۔ طالب علموں نے فلسطین کی جھنڈیاں اور بینر بھی اٹھاۓ ھوۓ تھے جن پر فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت میں مختلف نعرے بھی درج تھے ۔ مارچ میں اساتذہ سمیت ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر یوسف فریادی ۔ جنرل سکریٹری فضل محمود ۔ نزیر آسکانی ۔ علی اکبر حاجی نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر دارالعللوم پبلک سیکنڈری اسکول کے وائس پرنسپل مولانا لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ھوۓ کہاکہ فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیۓ نکالی گئی مارچ کا بنیادی مقصد عالم کفر کو معلوم کرانا ہے کہ مسلمان ہر جگہ ظلم کے شکار ھونگے تو دیگر ممالک کے ان پر ھونے والے مظالم و زیادتیوں کیخلاف آواز بلند کرینگے ۔
امت مسلمہ یکجا و یک مشت ہیں ۔ جہاں بھی ظلم و جبر ھو مسلمان آواز بلند کرینگے ۔ انھوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے آج مسلمانوں پر ھونے والے ظلم کو چھپایا نہیں جاتا ۔ فلسطینیوں پر ھونے والے زیادتیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ ھم میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے باخبر ہیں کہ فلسطیموں پر کس طرح سے ظلم کے پہاڑ ڈالے جارہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے ظلم دنیا کے کسی ممالک میں مسلمانوں پر ھوا تو طالب علم بھرپور احتجاج کرینگے ۔
https://gwadarcitynewstv.com/?p=2258&feed_id=23&_unique_id=6703abe8b11f5
فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیۓ مختلف پرائیوٹ اسکولوں کے طالبوں کی جانب سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا
Gwadar City News
0
ایک تبصرہ شائع کریں