کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا تھاکہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے، دھماکے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی شہری زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایاکہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایچ او ڈی ایمرجنسی ڈاکٹر نوشین نے بتایاکہ دھماکے کے 6 زخمی جناح اسپتال لائے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر موجود ہیں جبکہ فائربریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا جو گاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے۔ دھماکے سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں میں آگ لگی ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر تمام تنصیبات محفوظ ہیں۔ دھماکےکی آواز کریم آباد، ڈیفنس اور جمشید روڈ کےاطراف بھی سنی گئی۔ https://gwadarcitynewstv.com/07/10/2024/2254?feed_id=21&_unique_id=6702e8086ef05

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی