گوادر (اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مکران رینج میں اہم تبادلے
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس مکران رینج ڈاکٹر فرحان زاہد کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ پرویز خان عمرانی کو ڈی آئی جی مکران رینج تعینات کر دیا گیا ہے۔پرویز خان عمرانی اس سے قبل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کے عہدے پر فائز تھے، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات بخوبی انجام دیں۔دوسری جانب، ڈاکٹر فرحان زاہد کو بین الاقوامی تعاون اور خصوصی اقدامات کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، سی پی او بلوچستان کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا یہ نیا عہدہ بین الاقوامی سطح پر پولیس کے امور میں تعاون اور خصوصی منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی سے متعلق ہو گا۔
https://gwadarcitynewstv.com/18/10/2024/2344?feed_id=47&_unique_id=671266d9541d1
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مکران رینج میں اہم تبادلے
Gwadar City News
0
Tags
احوال گوادر
ایک تبصرہ شائع کریں