گوادر ( اسٹاف رپورٹر )حق دو تحریک بلوچستان کت ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ کو بلاوجہ بیرون ملک جانے سے روکنے اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس ملک میں بلوچ ہونا اور بلوچوں کے لئے آواز اٹھانا ہی سب سے بڑا جرم ہے، حق دو تحریک بلوچستان
حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ کو بلاوجہ نیویارک جانے سے روکنے، ہراساں کرنے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان دو بلوچ رہنماؤں کا قصور صرف یہ ہے کہ یہ دونوں بلوچ اور بلوچستان کی آواز ہیں.
بیان میں کہا گیا ماہرنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ پر امن جدوجہد کے حامی ہیں اور صرف عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں مگر ریاست کو پرامن جدوجہد سے بھی خطرہ ہے اس لئے ان بلوچ بہنوں کے ساتھ دہشت گردوں کی طرح رویہ رکھا گیا
بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچ رہنماؤں کو ہراساں کرنے اور بلوچستان کے عوام آواز کو دبانے سے متعلق ہر اقدامات کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی
https://gwadarcitynewstv.com/08/10/2024/2279?feed_id=28&_unique_id=6704e7d3990e0
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ کو بلاوجہ بیرون ملک جانے سے روکنے اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں.ترجمان حق دو تحریک بلوچستان
Gwadar City News
0
Tags
احوال گوادر
ایک تبصرہ شائع کریں