گوادر (اسٹاف رپورٹر )بزی ٹاپ کے قریب ایک ٹریلر گاڑی الٹنے سے کراچی اور مکران گوادر کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، ٹریلر گاڑی بزی ٹاپ کے مقام پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے باعث سڑک بلاک ہوگئی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حادثے کی وجہ سے کئی مسافر گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے سڑک کو صاف کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، گاڑیوں کی طویل قطاروں کی وجہ سے ٹریفک مکمل بحال ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔
https://gwadarcitynewstv.com/17/10/2024/2335?feed_id=45&_unique_id=6710d6eb6750a
بزی ٹاپ کے قریب ٹریلر گرنے سے گاڑیوں لمبی قطاریں لگ گئی،مسافر پھنس گئیں.تفصیلات اس لنک پر
Gwadar City News
0
Tags
احوال گوادر
ایک تبصرہ شائع کریں