پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کسی بھی طرح قابل قبول نہیں،محسن بھٹو

پسنی ( اسٹاف رپورٹر )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین پسنی کے زونل چئیرمین محسن بھٹو،زونل وائس چئیرمین شاہ رواں ،زونل سیکرٹری داد کریم اور زونل جوائنٹ سیکرٹری پیرجان عیسی نے اپنے جاری بیان میں پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کو قابل مذمت عمل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری فشریز اور سیکرٹری فنانس بلوچستان اس پر فوری توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پسنی ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہیں تین مہینے بعد کم کرکے ادا کی جارہی ہیں جبکہ ملازمین نے اپنے ضرورت کے لیے مختلف بینکوں سے قرض لیا ہے اور کم تنخواہ کی وجہ سے اُنھیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انھوں نے وزیراعلی بلوچستان سے بھی مطالبہ کیا کہ ملازم مزدور کش پالیسیاں فوری طور پر بند کی جائیں اور ملازمین کو اُنکے حقوق دیے جائیں۔ https://gwadarcitynewstv.com/07/10/2024/2270?feed_id=26&_unique_id=67040c6e1acb3

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی