گوادر(اسٹاف رپورٹر) ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن منایا گیا۔ فشر فوک گوادر آفس میں اس دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ماہی گیروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان فشر فوک فورم گوادر کے صدر اقبال واڈو، نائب صدر غلام نبی ہاشم اور جنرل سکریٹری غلام مصطفیٰ رمضان نے ماہی گیروں سے خطاب۔ کرتے ہوئے کہا کہ 21 نومبر کو دنیا بھر میں ماہی گیری کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور پاکستان فشر فوک 1998 سے لے کر اب تک ہر سال ہر دن مناتا ہے اور ملک بھر میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔
اس دن منانے کا مقصد ماہی گیروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور فشریز وسائل کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کیونکہ ماہی گیری کا پیشہ پاکستان کی معیشت کا ایک اہم جز ہے اور سالانہ کروڑوں روپیے کا زرمبادلہ اس پیشے کی وجہ سے ملکی خزانے میں جمع ہوتے ہیں اور بلوچستان میں بے پناہ فشریز وسائل ہیں جن کی تحفظ اور اس حوالے سے مقامی لوگوں کے اندر شعور و آگاہی فراہم کرنے میں فشرفوک اہم رول ادا کررہا ہے۔
ماہی گیری کی صنعت سے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کے روزگار براہ راست یا بلواسطہ منسلک ہے اور یہ ایک اہم صنعت ہے۔
https://gwadarcitynewstv.com/22/11/2024/2417?feed_id=67&_unique_id=673f8b8e02a5c
ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن منایا گیا
Gwadar City News
0
Tags
احوال گوادر
ایک تبصرہ شائع کریں