گوادر کے ماہیگیر مقامی سیٹھ اور مڈل مین کی ملی بھگت اور استحصالی حربے کے خلاف گوادر جی ٹی میں احتجاج

گوادر (گوادر سٹی نیوز )گوادر کے ماہیگیر مقامی سیٹھ اور مڈل مین کی ملی بھگت اور استحصالی حربے کے خلاف گوادر جی ٹی میں احتجاج کر رہے ہیں اور یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ مچھلی کا ریٹ وہ جس طرح آئے دن گراتے جارہے ہیں۔۔۔۔جس کے سبب ماہیگیر شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ دوسری طرف ہوشربا مہنگائی نے تو ویسے بھی ایک عام آدمی، ماہیگیر اور مزدور کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔اور ہماری محنت کا استحصال کرنے کے عمل نے سیٹھوں اور مِڈل مینوں کی زندگی کو جنت نظیر بنا دیا۔جس کی تدارک اور خاتمہ ناگزیر ہے۔اس مسئلے کو لے کر ماہیگیر پچھلے دو تین سے سمندر نہیں جا رہے ہیں۔جبکہ آج ناخدا عبدالوحید بلوچ نے ماہیگیروں کے ایک احتجاجی اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ https://gwadarcitynewstv.com/29/11/2024/2423?feed_id=69&_unique_id=674a048aa496a

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی