صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے فشریز برکت رند کا پارٹی کے صوبائی فشریز سیکریٹری آدم قادربخش کے خلاف ٹرالرنگ کے لئے پیسے بھتہ لینے کا الزام انتہائی ڈھکوسلہ. ترجمان نیشنل پارٹی تحصیل گوادر

گوادر ( گوادر سٹی نیوز ڈیسک )صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے فشریز برکت رند کا پارٹی کے صوبائی فشریز سیکریٹری آدم قادربخش کے خلاف ٹرالرنگ کے لئے پیسے بھتہ لینے کا الزام انتہائی ڈھکوسلہ، لغو، بنیاد، اپنی ناکامی اور ٹرالرنگ نمبرنگ کو چھپانے کی ڈھونگی کوشش ہے جس کی مزمت کرتے ہیں۔ آج جس طرح بحر بلوچ کو تاراج کیا جارہا ہے. اس کے تانے بانے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری فشریز سے ملتے ہیں جو ڈام سے لے کر جیونی تک غیر قانونی ٹرالرنگ کو فروغ دینے کے لئے ٹرالر نمبرنگ میں براہ راست ملوث ہیں۔ آدم قادربخش کی غیرقانونی ٹرالرنگ کے خلاف جدوجہد روز اول سے جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل پارٹی بحر بلوچ کو ٹرالر مافیا سے بچانے کے لئے ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔ لیکن فارم 47 کے پیداوار راہ فرار اختیار کرنے کے لئے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہے ہی۔ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری فشریز بیجا الزام تراشی سے آدم قادربخش کے ارادوں اور عزم کے سامنے بند نہیں باندھ سکتا۔ فارم 47 کے پیداوار اسمبلی ممبران کو نہ عوام سے ہمدردی ہے اور نہ ہی بلوچ زر سے یہ عناصر ہر چیز کا سودا کرنا چاہتے ہیں لیکن نیشنل پارٹی ان کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔ https://gwadarcitynewstv.com/02/12/2024/2427?feed_id=70&_unique_id=674dea82bbbfe

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی